دبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کا بڑا ریکارڈ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے توڑ دیا۔ بابر اب ویرات کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھ گئے ہیں۔ پاکستانی کپتان نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بڑا ریکارڈ بنا کر ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
غور طلب ہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلی گئی 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان نے اپنے نام کرلی ہے۔پاکستان نے پہلا میچ ہارنے کے بعد 1-2 سے جیت لیا ہے۔
اس سیریز کے تیسرے میچ میں بابر اعظم نے شاندار نصف سنچری اننگز کھیلی۔ انہوں نے 42 گیندوں پر 6 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 75 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس اننگز کے ساتھ بابر نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر میں 39ویں مرتبہ 50 پلس اسکور کیا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے وراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ٹی 20 انٹرنیشنل میں 50 پلس رن بنانے والے ٹاپ 5 بلے باز
بابر اعظم – 39