پیرس (فرانس): ہندوستانی ٹریک اینڈ فیلڈ ایتھلیٹ اویناش سیبلے بدھ کی رات یہاں جاری پیرس اولمپکس 2024 میں مردوں کے 3000 میٹر اسٹیپل چیس ریس ایونٹ کے فائنل میں 11ویں نمبر پر رہے۔ اویناش نے فائنل میں 08:14:18 کا وقت حاصل کیا، جو تیسرے نمبر پر فائنشر یا کانسی کا تمغہ جیتنے والے کینیا کے ابراہم کیبیووٹ سے بہت پیچھے تھا جس نے 8:06.47 کا وقت بنایا۔
مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے اویناش نے کوالیفکیشن راؤنڈ کے دوسرے ہیٹ میں 8:15:43 کے وقت کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہ کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ ہر ہیٹ میں ٹاپ 5 کھلاڑیوں کو فائنل میں جگہ ملی اور اس طرح 15 کھلاڑی تین ہیٹ کے ساتھ فائنل میں پہنچے۔
پیرس اولمپکس میں تمغہ جیتنے میں ناکامی کے باوجود 29 سالہ نوجوان نے 8:14:18 کے ٹائمنگ کے ساتھ 2025 کی عالمی چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کیا۔ عالمی چیمپئن شپ کے لیے اہلیت کا ہدف 8:15:00 تھا۔