پیرس:برطانیہ کے سابق عالمی نمبر ون ٹینس کھلاڑی اینڈی مرے پیرس اولمپکس میں مینز سنگلز ایونٹ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ اس سے قبل مرے نے پیرس اولمپکس کے بعد اپنی ریٹائرمنٹ کا بھی اعلان کر دیا تھا۔
لیکن اب مرے نے پیرس اولمپکس کے مینز سنگلز ایونٹ سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔ تاہم وہ ڈبلز ایونٹ میں شرکت کریں گے۔ دو بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ اینڈی مرے مردوں کے ڈبلز میں ڈین ایونز کے ساتھ پیرس اولمکس میں شرکت کریں گے اور اپنے تیسرے اولمپک تمغے کے لیے شاندار آغاز کرنے کی کوشش کریں گے۔
سنگلز ایونٹ میں اپنی دستبرداری کی تصدیق کرتے ہوئے اینڈی مرے نے ایک بیان میں کہا کہ میں نے ڈین زونز کے ساتھ ڈبلز پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے سنگلز سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔ مرے کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پریکٹس بہترین رہی ہے اور ہم ایک ساتھ اچھا کھیل رہے ہیں۔