اردو

urdu

ETV Bharat / sports

افغانستان مقدر کا سکندر بنے گا یا جنوبی افریقہ ایک بار پھر چوکرس ثابت ہوگا - T20 World Cup 2024 - T20 WORLD CUP 2024

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے پہلے سیمی فائنل میں افغانستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں جمعرات کی صبح آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں ٹیمیں پہلے سیمی فائنل میں پنجہ آزمائی کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔

افغانستان مقدر کا سکندر بنے گا یاپھر جنوبی افریقہ ایک بار پھر چوکرس ثابت ہوگا
افغانستان مقدر کا سکندر بنے گا یاپھر جنوبی افریقہ ایک بار پھر چوکرس ثابت ہوگا ((AP PHOTOS))

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 26, 2024, 6:26 PM IST

ٹرینیڈاڈ: ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا اسٹیڈیم میں افغانستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کا پہلا سیمی فائنل میچ کھیلا جائے گا۔اس میچ میں افغانستان کی کپتانی راشد خان اور جنوبی افریقہ کی قیادت ایڈم مارکرم سنبھالیں گے۔اس میچ سے پہلے ہم آپ کو پچ اور موسم کی رپورٹ کے علاوہ دونوں ٹیموں کے اعدادوشمار کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔

افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقہ

ان دونوں ٹیموں کے درمیان کل 2 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جا چکے ہیں۔ اس دوران افریقی ٹیم دونوں میچ جیت چکی ہے۔ اب افغانستان یہ سیمی فائنل جیت کر اپنے اعدادوشمار کو بہتر کرنا چاہے گا۔

برائن لارا اسٹیڈیم کی پچ رپورٹ

ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا اسٹیڈیم کی پچ کو گیند بازوں کے لیے مددگار سمجھا جاتا ہے۔ اس پچ پر تیز گیند باز نئی گیند سے وکٹ حاصل کرتے ہیں اور اسپنرز پرانی گیند سے۔ بلے باز کے لیے یہاں رنز بنانا قدرے مشکل ہے۔ اس پچ پر پہلی اننگز کا اوسط اسکور 135 اور دوسری اننگز کا اوسط اسکور 122 رنز ہے۔

دونوں ٹیموں کے اہم کھلاڑی

اس میچ میں رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، راشد خان، نوین الحق اور فضل الحق فاروقی افغانستان کے لیے اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔ یہ تمام کھلاڑی اس ٹورنامنٹ کے ٹاپ وکٹ لینے والے اور رن بنانے والوں میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہندوستان اور انگللینڈ کے سیمی فائنل میں بارش کا امکان

جنوبی افریقہ کو کوئنٹن ڈی کاک، ڈیوڈ ملر اور ہنرک کلاسن سے رنز بنانے کی توقع ہوگی جبکہ اینریک نورٹجے، کاگیسو ربادا اور کیشو مہاراج سے گیند کے ساتھ وکٹ لینے کی توقع ہوگی۔تبریز شمسی کو اگر سیمی فائنل میں کھیلنے موقع ملتا ہے تو حریف ٹیم کے لئے خطرناک ثابے ہو سکتے ہیں۔

افغانستان اور جنوبی افریقہ کی ممکنہ پلیئنگ الیون

افغانستان: رحمان اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، ابراہیم زدران، گلبدین نیب، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، کریم جنت، راشد خان (کپتان)، نور احمد، نوین الحق، فضل الحق فاروقی، نجیب اللہ زدران

جنوبی افریقہ: کوئنٹن ڈی کاک (وکٹ کیپر)، ریزا ہینڈرکس، ایڈن مارکرم (کپتان)، ڈیوڈ ملر، ہنرک کلاسن، ٹرسٹن اسٹبس، مارکو جینسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، اینریک نورٹجے، تبریز شمسی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details