بارباڈو:افغانستان کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف 9 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے ساتھ ہی افغانستان کا سفر یہیں ختم ہوا۔جنوبی افریقہ نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا جہاں وہ ہندوستان بمقابلہ انگلینڈ میچ میں فاتح ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔
یہ پہلا موقع تھا جب افغانستان آئی سی سی کے کسی ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل میں پہنچا۔ کرکٹ میں فتح نے کرکٹ شائقین اور افغانستان کے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی۔ آسٹریلیا کے خلاف فتح کے بعد افغانستان میں جشن کا سماں تھا۔ اس کے بعد جب افغانستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تو افغان شائقین سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منایا۔
آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد افغانستان کے کپتان راشد خان نے بڑی بات کہہ دی ہے۔ وہ اس شکست سے دلبرداشتپ نہیں ہیں بلکہ اس سے سبق سیکھا اور مستقبل میں کڑی محنت کریں گے۔انہوں نے سیمی فائنل تک پہنچنے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔