اردو

urdu

ETV Bharat / literature

اندور میں کل ہند مشاعرے کا انعقاد

All India Mushaira in Indore: اندور میں کل ہند مشاعرے کا انعقاد عمل میں آیا جس میں ملک بھر سے کئی بڑے شعراء نے شرکت کی اور سامعین کو محظوظ کیا۔

The All India Mushaira was organized in Indore
The All India Mushaira was organized in Indore

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 3, 2024, 12:03 PM IST

Updated : Feb 5, 2024, 11:52 AM IST

اندور میں کل ہند مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا

اندور:ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں جن چبتنا تنظیم کی جانب سے جھنڈا اونچا رہے ہمارا، مہم کے زیر اہتمام 25واں کل ہند مشاعرہ منعقد کیا گیا۔ یہ 25واں کل ہند مشاعرہ بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ پچھلے ہفتہ ہی ملک بھر میں پرچم کشائی اور جشن کی تقریبات منعقد ہوئی تھیں۔ سرکاری عمارتوں اور چوراہوں کو روشنی سے سجایا گیا تھا۔ وہیں اندور کی تنظیم جن چیتنا ابھيان قومی تیوہار کے موقع پر جھنڈا اونچا رہے ابهيان کے زیر اہتمام گزشتہ 27 برسوں سے قومی تہواروں کے موقع پر تقریب منعقد کر رہا ہے۔ اس سال بھی کل ہند مشاعرہ منعقد کیا گیا۔ جس میں ملک بھر کے نامور شعراء کرام نے اپنے اپنے کلام پیش کیے۔
یہ بھی پڑھیں:

بھوپال میں 'رام ہی رام' مشاعرہ، منظر بھوپالی سمیت کئی اہم شعرا نے پیش کیا کلام


تنظیم نے اس دوران ایک ہندی اور اردو ادیب کا اعزاز کیا۔ یہ اعزاز ان شخصیات کو دیا جاتا ہے جو سماج میں ادبی شعور پیدا کرنے میں سرگرم رہتے ہیں۔ یہ اعزاز اردو زبان سے شاعر فریاد بہادر اور ہندی زبان سے ابھے نئما کو دیا گیا۔ اس موقع پر کارپوریٹر انصاف انصاری نے بتایا کہ یہ مشاعرہ جن چیتنا ابھيان کے بانی کانگریس کے سابق رکن اسمبلی اشون جوشی گزشتہ 27 برسوں سے قومی تہواروں پر ثقافتی تقریب کا اہتمام کر رہے ہیں۔ وہیں کورونا کے دور میں یہ مشاعرہ دو سال نہیں ہو پایا تھا۔ اس موقع پر ساتھ ہی دو ادیبوں کا اعزاز بھی کیا جاتا ہے۔ جس میں ایک ہندی تو دوسرا اردو کا ادیب یا شاعر ہوتا ہے۔

Last Updated : Feb 5, 2024, 11:52 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details