جموں: جموں وکشمیر میں موسلا دھار بارشوں کے بیچ ڈوڈہ اور کرول رام بن میں دو لڑکے پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کرول رام بن میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب اراضی کھسکنے کی وجہ سے مٹی کے تودے نیچے گر آئے جس کی زد میں تیرہ سال کا لڑکا بھی آیا اور وہ دریائے چناب میں غرقآب ہوا۔
کیو آر ٹی رام بن اور پولیس نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا تاہم دریائے چناب میں پانی کی سطح بڑھنے کے باعث ریسکیو ٹیموں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
دریں اثنا ڈوڈہ ضلع کے دیسہ کنڈا نالہ میں پیر کی دوپہر شدیدبارشوں کے دوران فردوس احمد گجر ولد قاسم گجر اپنے رہائشی مکان کے قریب واقع نالہ میں ڈوب کر لاپتہ ہو گیا ۔