اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

وسطی کشمیر میں ٹریفک حادثہ، خاتون ہلاک دو راہگیر زخمی

وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں ایک کار نے راہگیروں کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں 58سالہ خاتون فوت ہو گئی۔

وسطی کشمیر میں ٹریفک حادثہ، خاتون ہلاک دو راہگیر زخمی
وسطی کشمیر میں ٹریفک حادثہ، خاتون ہلاک دو راہگیر زخمی (ETV bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 2, 2024, 5:26 PM IST

گاندربل (جموں کشمیر) :وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں ایک دلدوز سڑک حادثے میں خاتون ہلاک جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ ضلع کے ہری پورہ، منیگام کے قریب ہفتہ کی دوپہر آیا جس میں 58 سالہ خاتون ہلاک ہو گئی جبکہ دو دیگر افراد بھی زخمی ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ ایک کار (وین) زیر رجسٹریشن نمبر JK16 5794 نے پولیس ٹریننگ سنٹر، منیگام کے قریب تین راہگیروں کو ٹکر مار دی۔

وسطی کشمیر میں ٹریفک حادثہ، خاتون ہلاک دو راہگیر زخمی (ETV Bharat)

حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ میں ہری پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والی خاتون کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ متوفیہ کی 58سالہ مغلی زوجہ غلام قادر چوپان کے طور پر کی گئی ہے۔ حکام نے مزید بتایا کہ حادثہ میں دو رابگیر بھی شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر علاج و معالجہ کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال گاندربل منتقل کر دیا گیا، جہاں وہ زیر علاج ہیں۔

ادھر، گاندربل پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے اور خاتون کی لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ طبی و قانونی لوازمات کی تکمیل کے بعد خاتون کو آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا جائے گا۔ حادثہ میں خاتون کی وفات کی خبر اس کے آبائی علاقہ پہنچتے ہی وہاں کہرام مچ گیا۔ یاد رہے کہ جموں کشمیر میں ہر سال ٹریفک حادثات میں سینکڑوں افراد کی موت واقع ہو جاتی ہے، یہ حادثات زیادہ تر سرینگر جموں شاہراہ پر ضلع رام بن میں پیش آتے ہیں۔ ان حادثات میں سینکڑوں افراد زخمی جبکہ بعض عمر بھر کے لیے معذور جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیر میں بڑھتے ٹریفک حادثات: اسباب اور حل

ABOUT THE AUTHOR

...view details