ترال : جہاں وادی کشمیر میں فی الوقت یہ خبریں گشت کر رہی ہیں کہ جماعت اسلامی اب ایک نیے نام کے ساتھ باضابطہ کشمیر میں سیاسی میدان میں آرہی ہے وہیں جموں وکشمیر پہاڈی اتھینکل مومنٹ کے چیرمین اور بھاجپا لیڈر رفیق احمد شاہ نے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ اگر جماعت ایک سیکولر طرز پر یہاں انتخابات میں حصہ لینا چاہتی ہے تو اس میں کوئی قباحت نہیں ہے تاہم سیاست متحد کرنے کے لیے ہو منتشر کرنے کے لیے نہ ہوں۔
رفیق احمد شاہ آج جنوبی کشمیر کے دڈو علاقے میں ایک پہاڈی کانفرنس کے بعد میڈیا کے ساتھ بات کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جماعت اسلامی تو پاکستان میں بھی انتخابات لڑتی ہے اور اگر وہ یہاں بھی میدان میں آتی ہے تو یہ ایک اچھی شروعات ہے تاہم انکو مزہب کے نام پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، کیونکہ بھارت میں وہی سیاست چلے گی جس میں ہر ذات اور ہر فرقے کو آگے لانے کی بات کی جاتی ہے۔