اکیس فروی کی دوپہر سے موسم میں بہتری متوقع: محکمہ موسمیات ڈائریکٹر سرینگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں گزشتہ روز سے برف باریجبکہ میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کشمیر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمد نے موسم میں ہوئی تبدیلی کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفبای جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برفباری اور بارشیں
20 فروری کی شام تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ سنٹرل کشمیر میں شمالی کشمیر میں آج رات ہلکی سے درمیانہ درجہ کی برفباری ہوسکتی ہے،جبکہ شمالی کشمیر کے میدانی علاقوں میں ہلکی برفباری جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بانڈی پورہ، کپواڑہ اور سونہ مرگ کے علاقوں میں ایک سے ڈیڑھ فٹ برفباری ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج رات میدانی علاقوں اور کل دن میدانی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں صوبہ میں بارشوں کے ساتھ کہیں کہیں جگہوں پر تیز ہواؤں بھی چلے ہے۔ انہوں نے کہا ڈوڈا اور کشتواڑ کے پہاڑی علاقوں میں بھاری برفباری ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھیں:پلوامہ کے پہاڑی علاقوں میں تازہ برفباری، مقامی آبادی میں خوشی
مختار احمد نے کہا کہ 21 دوپہر کے بعد موسم میں بہتری متوقع ہے ، جو 27 فروری تک جاری رہی گی۔ انہوں نے کہا اس دوران کسی بھی بڑے موسمی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ27 فروری کے بعد مغرابی ہوا کے آنے کا امکان ہے جس سے میدانی و پہاڑی علاقوں میں برف و باراں ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسم میں بہتری کے بعد شبانہ درجہ حرارت میں کمی ہوسکتی ہے۔