جموں: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں ہونے والے انتخابات کے مد نظر سرحدی اضلاع میں چوکسی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ سیکورٹی فورسز کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ سرحدی علاقوں کے مزدیکی گاؤں میں تلاشی کاروائی شروع کی گئی ہے۔ ولیج ڈیفنس گارڈز کے ساتھ سیکورٹی فورسز کے اہلکار بھی موجود ہیں تاکہ کوئی عسکریت یا کوئی مشتبہ شخص نظر آتے ہی پکڑا جا سکے۔
حال ہی میں یوٹی جموں و کشمیر کے راجوری ضلع کے نوشہرہ سیکٹر میں ولیج ڈیفنس کمیٹی (وی ڈی سی) کے ممبران کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) کے نزدیک سرحد پار سے منشیات کی اسمگلنگ کی سرگرمیوں کو ناکام بنانے میں ان کے غیر متزلزل عزم کے لیے سراہا جا رہا ہے۔ چوبیس گھنٹے چوکسی کے ساتھ، یہ مقامی لوگ ہندوستانی فوج اور جموں و کشمیر پولیس کے اہم اتحادی بن کر ابھرے ہیں۔