گاندربل (جموں کشمیر):سونہ مرگ کے لشپھتری میں ٹنل تعمیر کرنے والی تعمیراتی کمپنی کے ڈمپر میں اچانک آگ لگ گئی جس کی وجہ سے وہ جل کر تباہ ہوگیا، اس حادثے میں ڈرائیور معجزاتی طور پر بچ گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ سونہ مرگ کے لشپھتری میں اپکو نامی تعمیراتی کمپنی کے ایک ڈمپر میں اچانک آگ کی لپٹیں نکلنے لگیں جس نے آنافاً پوری گاڑی کو اپنے لپیٹ میں لے لیا، جس کی وجہ سے پوری گاڑی تباہ ہوگئی۔
آگ لگنے کی وجہ کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ گاڑی پاور لائن سے ٹکرا گئی تھی اور اس کے بعد اس نے آگ پکڑ لی۔ غنیمت یہ رہی کہ اس وقت گاڑی رہائشی علاقعے میں نہیں تھی اور نہ ہی گاڑی کے آس پاس کوئی تھا۔