پلوامہ (جموں کشمیر) :محسن کشمیر حضرت امیر کبیر میر سید علی ہمدانی رحمہ اللہ کا عرس پاک چھ ذو الحجہ کو منایا جاتا ہے۔ اس دن وادی کشمیر میں سرکاری تعطیل ہوتی ہے اور سرینگر کے خانقاہ معلیٰ میں سب سے بڑی تقریب منعقد ہوتی ہے۔ تاہم کشمیر کے دیگر قصبہ جات میں بھی تقاریب منعقد ہوگی ہیں جن میں سب ضلع ترال بھی شامل ہیں۔ امیر کبیر کے نام سے منسوب خانقاہ فیض پنال ترال میں بھی ہر سال طرح رواں برس بھی یہ تقریب انتہائی تزک و اہتشام کے ساتھ منائی گئی۔
پلوامہ سمیت ضلع، خاص کر ترال کے کئی علاقوں سے ہزاروں عقیدت مندوں نے ترال میں واقع خانقاہ فیض پناہ میں حاضری دیگر اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ خانقاہ فیض پناہ میں شب خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں علمائے کرام و خطباء نے حضرت شاہ ہمدان رحمہ اللہ کے مناقب بیان کیے جبکہ اگلے روز تین مرتبہ تبرکات کی نشاندہی کی گئی۔ اس موقع پر درود و سلام سے پوری فضا معطر ہوئی۔