اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گاندربل کے فتح پورہ کے رہائشی علاقوں میں دہشت مچانے والا تیندوا پکڑ لیا گیا - leopard captured In Ganderbal

ضلع گاندربل کے فتح پورہ کے رہائشی علاقوں میں دو خواتین سمیت تین محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کو زخمی کرنے والا تیندوا آخر کار پکڑ لیا گیا۔ تیندوا کے پکڑے جانے پر مقامی باشندوں نے راحت کی سانس لی ہے۔

گاندربل کے فتح پورہ کے رہائشی علاقوں میں دہشت مچانے والا تیندوا پکڑا گیا
گاندربل کے فتح پورہ کے رہائشی علاقوں میں دہشت مچانے والا تیندوا پکڑا گیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 4, 2024, 1:28 PM IST

گاندربل کے فتح پورہ کے رہائشی علاقوں میں دہشت مچانے والا تیندوا پکڑا گیا

گاندربل:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے فتح پورہ کے رہائشی علاقوں میں دو خواتین سمیت تین محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کو زخمی کرنے والا تیندوا آخر کار پکڑ لیا گیا۔ محکمہ جنگلات اور محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے گزشتہ 72 گھنٹوں سے بڑی مشقت کے بعد تیندوا کو قابو میں کرنے میں کامیاب رہے۔

فتح پورہ میں تیندوا کے پکڑے جانے پر مقامی باشندوں نے راحت کی سانس لی ہے۔انہوں نے کہاکہ رہائشی علاقوں میں تیندوا کے گھسنے سے مقامی باشندوں میں دہشت کا ماحول تھا۔لوگوں کا گھروں سے نکلنا بند ہو گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ جنگلات ،حکمہ وائیڈ لائیف اور پولیس کی ٹیمیں تیندوے کو قابو کرنے کے لئے پہنچیں۔ تیندوے نے اپنے حملے میں پانچ افراد کو زخمی کر دیا تھا جن میں دو خواتین شامل ہیں جبکہ محکمہ وائیڈ لائیف کے تین ملازم بھی شامل تھے۔زخمی ہونے والوں میں شبیر احمد خان،غلام محی الدین کوہلی اور ریاض احمد بھی شامل ہیں

یہ بھی پڑھیں:گاندربل: رہائشی علاقے میں تیندوا کے گھسنے سے دہشت کا ماحول - Leopard Found In Ganderbal

تاہم وائیڈ لائیف کے اہلکاروں نے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر پولیس اور مقامی باشندوں کی مدد سے تیندوے کو قابو میں کیا۔ اس حوالے سے رینج افسر وائیڈ لائیف نے فون پر بتایا کہ اطلاع ملتے ہی اُنہوں نے اپنے ٹیموں کو علاقے میں روانہ کیا۔ بڑی مشقت کے بعد اُنہوں نے تیندوے کو قابو میں کیا۔ تاہم اس دوران اُن کے تین اہلکار زخمی ہوگئے جن کا علاوج و معالجہ چل رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details