بانڈی پورہ: وادی کے کچھ حصوں میں شوال کا چاند نظر آنے کی تصدیق کے بعد، ہر کوئی اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید منانے کے لئیے پرجوش تھا، لیکن اشٹینگو گاؤں میں رات کو آگ لگنے کی ایک واردات سے دو رہائشی مکانات اور ایک بیکری کی دکان جل کر خاکستر ہو جانے کے بعد ایل خانہ کی تقریبات خاک میں مل گئیں۔
مقامی افراد نے اس واقع کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بیکری کی دکان میں نصف شب کے قریب 2:30 بجے آگ بھڑک اٹھی اور کچھ ہی دیر بعد آناً فاناً مقامی لوگوں کی کوششوں کے باوجود محمد سلطان گنائی اور غلام محمد گنائی نامی مقامی لوگوں کے مکانات نظر آتش ہونے سے نہیں بچا سکے۔ ان رہائشیوں کے دونوں مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔ حالانکہ مقامی افراد نے آگ بجھنے کی ہر ممکن کوشش تو کی لیکن دو رہائشی مکانوں اور ایک دکان کو آگ کی ہولناک تباہی سے نہیں بچا سکے۔