بارہمولہ:ملک دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے مجاز اتھارٹی سے اجازت کے بعد دو افراد کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے جیل منتقل کیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بارہمولہ پولیس نے دو شرپسند عناصر کے خلاف پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ گرفتار شدگان کی شناخت علی محمد ساکن لالپورہ کھرکھال کنزر اور محمد اکبر ملک ولد عبدالغنی ساکن لالپورہ وانکھال کنزر کے بطور کی گئی اور دونوں کو ادھمپور جیل منتقل کیا گیا۔
واضح رہے کہ مذکورہ افراد کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں اور یہ توڑ پھوڑ اور امن و امان میں رخنہ ڈالنے کی کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔ بہت سارے مقدمات میں ملوث ہونے کے باوجود بھی گرفتار شدگان ملک دشمن سرگرمیوں سے باز نہیں آئے۔
مزید پڑھیں:بارہمولہ میں ملک مخالف سرگرمیوں کے الزام میں پانچ افراد گرفتار: پولیس