سری نگر: جمو ں و کشمیر قانون ساز اسمبلی اجلاس کے دوسرے روز، گذشتہ چھ سال سے زائد عرصے کے دوران انتقال کرگئے 51 قانون سازوں و سابق ارکان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ 2018 میں اسمبلی کے آخری اجلاس سے اب تک انتقال کرگئے 51 ارکان و سابق ارکان کو اسمبلی اجلاس کے دوران دو منٹ کی خاموشی مناتے ہوئے خراج پیش کیا گیا۔
انتقال کرگئے ارکان کی فہرست میں شامل اہم ناموں میں قانون ساز کونسل کے سابق چیئرمین عبدالرشید ڈار، سابق وزرا میاں بشیر احمد اور مدن لال شرما، سید علی شاہ گیلانی، دیویندر سنگھ رانا سمیت 51 ارکان شامل ہیں۔
2018 میں اسمبلی کے آخری اجلاس کے بعد سے اب تک انتقال کرگئے ہیں ارکان اسمبلی و سابق قانون ساز ارکان کی فہرست:
عبدالرشید ڈار، سابق چیئرمین قانون ساز کونسل
میاں بشیر احمد سابق وزیر
مدن لال شرما، سابق وزیر
محمد شریف نیاز، سابق وزیر
سید مشتاق احمد بخاری، سابق وزیر
ٹھاکر رندھیر سنگھ، سابق وزیر
عبدالغنی میر، سابق وزیر
گووند رام، سابق وزیر
پورن سنگھ، سابق وزیر
سردار رفیق حسین خان، سابق وزیر
ٹوکدان رمپوچے سابق وزیر
غلام قادر میر، سابق وزیر
قاضی محمد افضل، سابق وزیر
دیویندر سنگھ رانا، موجودہ اسمبلی کے آنجہانی رکن
پروفیسر بھیم سنگھ، سابق ایم ایل اے
کرشن دیو سیٹھی، سابق رکن اسمبی
حاجی عبدالعزیز پارے، سابق ایم ایل اے
محمد یاسین شاہ، سابق ایم ایل اے
رچھپال سنگھ، سابق ایم ایل اے
پیر عبدالغنی شاہ، سابق ایم ایل اے
چودھری بشیر احمد ناز، سابق ایم ایل اے
سید علی شاہ گیلانی، سابق ایم ایل اے
محمد شفیع خان، سابق ایم ایل اے
عبدالغنی نسیم، سابق ایم ایل اے