سرینگر:وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر- جموں قومی شاہراہ مرمتی کام کے پیش نظر منگل کے روز ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند رہے گی۔
جموں وکشمیر ٹریفک پولیس نے بتایا کہ سرینگر – جموں قومی شاہراہ پر منگل کے روز ٹریفک کی نقل و حمل معطل رہے گی۔انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ پر صبح کے 8 بجے سے کسی بھی گاڑی کو قاضی گنڈ سے جموں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
حکام کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ پر ڈلواس کے نزدیک مرمت کے پیش نظر شاہراہ منگل صبح آٹھ بجے سے لے کر بدھ کی صبح آٹھ بجے تک دو طرفہ ٹریفک کے لئے بند رہے گی اور اس دوران کسی بھی گاڑیوں کو جموں سے سری نگر اور سری نگر سے جموں کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔