اننت ناگ: ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے چیئرمین غلام نبی آزاد نے کہا کہ چند لاکھ سیاح آنے سے وادی میں بے روزگاری ختم نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کی سیاحت محدود ہے جس سے کچھ لوگ روزگار کماتے ہیں، تاہم لوگوں کی اکثریت کو سیاحت سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔
غلام نبی آزاد نے ان باتوں کا اظہار ضلع اننت ناگ کے عیشمقام میں ورکرس کنونشن کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کی تقریباً پچانوے فیصد آباد کو سیاحت سے کچھ بھی حاصل نہیں ہو رہا ہے، لہذا سیاحت یہاں کی بے روزگاری کو ختم نہیں کرسکتی۔
آزاد نے کہا کہ یہاں کا اصلی مسئلہ بے روزگاری ہے جسے ختم کرنے کے لئے آج تک کسی نے بھی سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔انہوں نے کہا کہ بے روزگاری ایک ایسا سنگین مسئلہ ہے جو نوجوان نسل کو تباہ کر دیتا ہے،کیونکہ روزگار نہ ملنے کے سبب نوجوان منشیات کی لت میں مبتلا ہو رہے ہیں