اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ: آتشزدگی واقعہ میں تین مکان خاکستر، انتظامیہ سے متاثرہ خاندانوں کی مالی مدد کرنے کا مطالبہ - Fire Incident in Baramulla - FIRE INCIDENT IN BARAMULLA

Three Houses Damaged In Fire Incident in Baramulla بارہمولہ میں آتشزدگی کا واقعہ میں تین مکانات پوری طرح جل کر خاکستر ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے متاثرہ خاندانوں کی مالی مدد کےلئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 22, 2024, 5:30 PM IST

بارہمولہ: آتشزدگی واقعہ میں تین مکان خاکستر، انتظامیہ سے متاثرہ خاندانوں کی مالی مدد کرنے کا مطالبہ (Etv Bharat)

بارہمولہ: جموں و کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے سردی علاقے اوڑی کے لچی پورہ گاؤں میں کل آتشزدگی کا واقعہ پیش اایا جس میں تین رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے پولیس، فوج اور فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ پر قابو پالیا تاہم مکانات پوری طرح خاکستر ہوگئے اور اس میں موجود سارا سامان جل کر خاک ہوگیا۔ نائب تحصیلدار بونیار اور ڈی ڈی سی بونیار اسماعیل خان نے موقع پر پہنچکر متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ ایک مکان میں اچانک آگ نمودار ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے دو مزید مکانوں کو آگ کی لپیٹ میں آگئے۔ جس کی وجہ سے تینوں مکان جل کر خاکسترہوگئے۔ لوگوں نے بتایا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی کی گاڑی موقع پر پہنچے میں تاخیر ہوئی جس کیوجہ سے نقصان زیادہ ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ علاقہ کی سڑک خستہ حال ہونے کی وجہ سے فائر اینڈ ایمرجنسی کی گاڑی مقام تک پہنچے میں مشکل پیش آئی۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ اگ سے متاثر ہونے والے خاندانوں میں سے ایک کنبہ انتہائی غریب ہے۔ اس گھر میں دو بیٹیوں کی شادی آئندہ ماہ مقرر تھی، آتشزدگی میں شادی کا سارا سامان خاکستر ہوگیا۔

مقامی لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے علاقہ میں بھی ایک فائر اینڈ ایمرجنسی اسٹیشن قائم کرنے کا مطابلہ کیا۔ لوگوں نے متاثرہ خاندانوں کی مدد کرنے کا بھی انتظامیہ سے مطالبہ کیا۔ ڈی ڈی سی بونیار اسماعیل خان نے کہا کے نقصان بہت ہوا ہے، ہم انتظامیہ سے گزارش کرتے ہیں کہ متاثرہ خاندانوں کی مدد کریں۔ انہوں نے فی خاندان کو پانچ لاکھ روپئے ایکس گریشیا دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details