اننت ناگ: انڈیا اتحاد پر انگلیاں اٹھانے والے درپردہ طور پر بی جے کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے میر اشفاق کے ساتھ ایک خصوصی گفتگو کے دوران پیر زادہ محمد سید نے کہا کہ انڈیا اتحاد فرقہ پرست طاقتوں کو دور رکھنے کے لئے قائم کیا گیا ہے اور انہیں امید ہے کہ یہ اتحاد اپنے مقاصد میں کامیاب ہو جائے گا۔ سید نے کہا کہ جو لوگ انڈیا اتحاد پر انگلیاں اٹھاتے ہیں کہیں نہ کہیں درپردہ طور پر ان کا واسطہ بی جے پی کے ساتھ ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں پیرزادہ نے کہا کہ اگر حکومت تشکیل دینے کے لئے ان کے پاس سیٹیں کم پڑ جائیں تو وہ ان لوگوں کو اعتماد میں لیں گے جو فرقہ پرستی سے باہر ہونگے ۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
انڈیا اتحاد پر انگلیاں اٹھانے والے درپردہ طور پر بی جے پی کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، پیر زادہ محمد سید - JK Assembly election 2024 - JK ASSEMBLY ELECTION 2024
پیرزادہ سید نے کہا کہ اننت ناگ ان کے لئے نیا حلقہ نہیں ہے کیونکہ انہوں نے زندگی کا ایک اہم وقت یہاں گزارا ہے اور یہاں کے لوگ ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
Published : Sep 5, 2024, 6:55 PM IST
پیرزادہ سید نے کہا کہ اننت ناگ ان کے لئے نیا حلقہ نہیں ہے کیونکہ انہوں نے زندگی کا ایک اہم وقت یہاں گزارا ہے اور یہاں کے لوگ ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ پیر زادہ نے کہا کہ وہ سیاست میں بڑے عہدوں پر فائز رہے ہیں ،جس دوران انہوں نے ایمانداری اور تنندہی سے اپنی ذمہ داریاں نبھاتی ہیں۔ لوگ ان کی کارگردگی سے واقف ہیں اور لوگوں کو ان پر پورا بھروسہ ہے ۔
پیرزادہ محمد سید ان 14 امیدواروں میں شامل ہیں جو اننت ناگ کی نو منتخب اننت ناگ 44 حلقہ میں آنے والے اسمبلی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ وہ اس حلقہ سے کانگریس کے ٹکٹ پر انتخابی میدان میں ہیں ۔ پیرزادہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے درمیان سیٹ شیئرنگ پر انتخابات لڑ رہے ہیں۔ اس حلقہ میں ووٹروں کی کل تعداد 65 ہزار ہے، اس نشست پر کانگریس کے پیرزادہ محمد سید، پی ڈی پی کے محبوب بیگ، اپنی پارٹی کے ہلال احمد شاہ، اور آزاد امیدوار پیر منصور حسین کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔