بر وقت کارروائی سے رہائشی مکان کو نظر آتش سے بچایا گیا گاندربل: جموں کشمیر کے ضلع گاندربل میں ایک بڑا سانحہ ہونے سے بچ گیا۔ یہاں پر فائر بریگیڈ کی بر وقت کارروائی سے رہائشی مکان کو نظر آتش ہونے سے بچایا لیا گیا۔ یہاں پر مقامی لوگوں نے بتایا کہ فردوس احمد تانترے ضلع گاندربل کے کنگن علاقے رامواری گنڈ میں آتشزدگی کے ایک واردت میں رہائشی مکان کو نقصان پہنچا ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ رامواری گنڈ علاقے میں اس وقت افرا تفری کا ماحول پھیل گیا جب جاوید احمد کلو ولد حاجی عبدالرحیم کلو کے دو منزلہ رہائشی مکان کے دوسرے منزل سے اچانک آگ کی لپٹیں نظر آئیں جس نے آناً فاناً پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
جب مقامی لوگوں نے دو منزلہ مکان کی دوسری منزل سے دھواں اور آگ نکلتے دیکھا تو وہ بغیر کوئی تاخیر کئے فائر ڈپارٹمینٹ کی طرف روانہ ہوئے اس کے علاوہ وہاں پر موجود لوگوں نے فائر بریگیڈ ڈپارٹمنٹ کو فون کے ذریعہ بھی اس حادثے کی اطلاع دی۔
خبر ملتے ہی فائر سروسز گنڈ جائے واردت پر روانہ ہوئے اور مقامی لوگوں کی مدد سے آگ بجھانے کی کارروائی شروع کردی۔ فائر سروسز ذرائع نے بتایا کہ بروقت کارروائی کرکے آگ پر قابو پالیا گیا ھے۔ ان کامزید کہنا تھا کہ آگ کی اس واردات سے رہائشی مکان کے چھت کو نقصان پہنچا ھے۔
یہ بھی پڑھیں: