اونتی پورہ (جموں و کشمیر): ضلع پلوامہ کی تائیکوانڈو ایسوسی ایشن نے گنڈو فاؤنڈیشن کے تعاون سے جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ 2024 کا کامیابی کے ساتھ افتتاح کیا۔ یہ تقریب جموں و کشمیر تائیکوانڈو ایسوسی ایشن اور جے اینڈ کے اسپورٹس کونسل کے زیراہتمام میرج ہال، اونتی پورہ میں منعقد کی گئی۔
افتتاحی تقریب میں راجیو یادو سی آر پی ایف 130 بی این بطور مہمان خصوصی تھے۔ اس موقعے پر ڈپٹی کمانڈنٹ ویشانت بھی موجود رہے۔ دیگر معزز مہمانوں میں جہانگیرہ علی (نائب صدر، گنڈو فاؤنڈیشن) اور برہان الدین خان (این آئی ایس تائیکوانڈو کوچ و ایگزیکٹو ممبر، جے اینڈ کے تائیکوانڈو ایسوسی ایشن) نے بھی اس موقعے پر شرکت کی۔ اس ایوینٹ میں برہان الدین خان نے جے اینڈ کے تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے مقرر کردہ مبصر کے طور پر خدمات انجام دیں۔