اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

نیشنل کانفرنس کے سید آغا روح اللہ نے سرینگر پارلیمانی نشست کے لیے پرچۂ نامزدگی داخل کیا - Aga Ruhullah Mehdi Filed Nomination - AGA RUHULLAH MEHDI FILED NOMINATION

Srinagar Lok Sabha Constituency: نیشنل کانفرنس کے سید آغا روح اللہ نے سری نگر پارلیمانی نشست کے لیے پرچۂ نامزدگی داخل کیا۔ اس موقعے پر ان کے ساتھ نیشنل کانفرنس کے کارکن بڑی تعداد میں موجود تھے۔ انہوں نے سرینگر ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں کاغذاتِ نامزدگی داخل کیے۔

Aga Ruhullah Mehdi of National Conference filed nomination for Srinagar parliamentary seat
Aga Ruhullah Mehdi of National Conference filed nomination for Srinagar parliamentary seat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 25, 2024, 3:49 PM IST

نیشنل کانفرنس کے سید آغا روح اللہ نے سرینگر پارلیمانی نشست کے لیے پرچۂ نامزدگی داخل کیا

سرینگر:سرینگر پارلیمانی حلقہ کے لیے نیشنل کانفرنس کے امیدوار سید آغا روح اللہ مہدی نے جمعرات کو ریٹرننگ افسر سرینگر کے دفتر میں اپنے نامزدگی کے کاغذات داخل کیے۔ آغا روح اللہ پارٹی کے مرکزی دفتر نوائے صبح سے اپنے حامیوں کے ہمراہ روڈ شو کی شکل میں دوپہر ڈی سی آفس پہنچے۔ ان کے ساتھ پارٹی کارکنان کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما بھی موجود تھے۔ اس دوران ڈھول نگاڑوں کے بیچ روایتی کشمیری نغمے گاتے ہوئے خواتین کو بھی دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سرینگر پارلیمانی حلقہ سے آغا روح اللہ اور وحید پرہ کے درمیان دلچسپ مقابلہ - Srinagar Lok Sabha Constituency

اس دوران این سی کے امیدوار کے ساتھ گاڑیوں کا ایک بڑا قافلہ بھی موجود تھا جس میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے علاوہ دیگر علاقوں خاص طور پر آغا روح اللہ کے آبائی علاقے بڈگام سے آئے ہوئے ان کے حامیوں کی ایک خاصی تعداد بھی موجود تھی۔ واضح رہے کہ سرینگر پارلیمانی نشست میں مقابلہ بڑا دلچسپ ہونے والا ہے۔ کیونکہ سہ رخی مقابلے میں پی ڈی پی کے وحید الرحمان پرہ، اپنی پارٹی کے محمد اشرف میر اور نیشنل کانفرنس کے آغا سید روح اللہ مہدی آمنے سامنے ہیں اور یہ تینوں امیدوار ایسے ہیں جو کہ پہلی مرتبہ پارلیمانی انتخابات لڑ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سرینگر پارلیمانی حلقے کے لیے بدھ کو اپنی پارٹی کے امیدوار محمد اشرف میر اور پی ڈی پی کے وحید الرحمان پرہ نے اپنے پرچۂ نامزدگی داخل کیے۔ اس قبل سات آزاد امیدوار نے بھی کاغذات جمع کر چکے ہیں۔ سرینگر پارلیمانی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریج آج یعنی 25 اپریل ہے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال 26 اپریل کو ہوگی اور امیدوار اپنے کاغذات 29 اپریل تک واپس لے سکتے ہیں۔ اس نشست میں چوتھے مرحلے کے تحت 13 مئی کو ووٹ ڈالیں جائیں گے۔ اور 4 جون کو نتائج سامنے آئیں گے۔ ایسے میں یہ دیکھنا بڑا دلچسپ ہوگا کہ کیا سرینگر پارلیمانی سیٹ کے لیے کیا اپنی پارٹی کا بلا، پی ڈی پی کی قلم دوات یا نیشنل کا ہل، ان میں سے کون جیت درج کرنے میں کامیاب ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details