اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

میلہ کھیر بھوانی کے لیے سیکورٹی انتظامات مکمل - Mela Kheer Bhawani - MELA KHEER BHAWANI

ضلع گاندربل میں بھوانی کھیر میلے کے انعقاد کے حوالے سے تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔ ضلع پولیس انتظامیہ کی جانب سے میلے کے پش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

میلہ کھیر بھوانی کیلئے سیکورٹی کے انتظامات مکمل
میلہ کھیر بھوانی کیلئے سیکورٹی کے انتظامات مکمل (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 13, 2024, 12:36 PM IST

میلہ کھیر بھوانی کیلئے سیکورٹی کے انتظامات مکمل (etv bharat)

گاندربل:مرکز کر کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں بھوانی کھیرمیلے کے انعقاد کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔لوگوں میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔دسری طرف ضلع پولیس انتظامیہ کی جانب سے پختہ سیکورٹی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

ضلع گاندربل کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سندیپ گپتا نے میلے کے سکیورٹی کے حوالے سے کہا کہ سیکورٹی سے متعلق تمام فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ۔یا تریوں کو بلا خوف و خطر یپاں آنا چاہئے۔

ایس ایس پی نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے گاندربل کے تلمولہ علاقے میں کھیر بھوانی مندر کا دورہ کیا۔ گاندربل ضلع کے تلمولہ علاقے میں ما تا کھیر بھوانی کے درشن کرنے کے خواہشمند یاتریوں کے لیے فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:رامبن: گول میں تاریخی میلے کا اہتمام

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں ماتا کھیر بھوانی مندر جانے کے خواہشمند یاتریوں کی حفاظت کے لیے تمام راستوں پر چیک پوسٹ بنایا گیا ہے۔ جموں و کشمیر پولیس کے علاوہ سی ایس پی ایف اور فوج کی جانب سے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ان کا مزہد کہنا ہے کہ ہماری تیاریاں پختہ ہیں۔یاتروں کو تمام تر سکیورٹی فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details