اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بادل پھٹنے اور مٹی کے تودے گرنے سے سرینگر لیہہ شاہراہ بند - Cloudburst at Srinagar Leh highway

وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے چیروان پرابل علاقے کے قریب بادل پھٹنے سے مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے سرینگر لیہ شاہراہ بند ہو گئی، جس کے بعد سڑک پر ٹریفک معطل ہو گئی ہے۔

CLOUDBURST AT SRINAGAR LEH HIGHWAY
تودے گرنے سے سرینگر لیہہ شاہراہ بند (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 4, 2024, 12:40 PM IST

گاندربل: وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے چیروان پرابل علاقے کے قریب تقریبا 12 بج کر 45 منٹ پر بادل پھٹنے سے مٹی کے تودے شاہراہ پر گر گئے۔ جس سے سرینگر-لیہہ شاہراہ اتوار کے روز بند کر دیا گیا ہے۔

مٹی کے تودے گرنے سے سرینگر لیہہ شاہراہ بند (Video: Etv Bharat)

اس حادثے سے علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسی مقام پہ مٹی کے تودے گرنے سے کافی نقصان ہوا تھا۔ آج پھر اسی جگہ پہ مٹی کے تودے گرنے سے علاقے میں ڈر کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔

اس حادثے سے متعلق ایک عہدیدار نے بتایا کہ چیروان پرابل علاقے کے قریب بادل پھٹنے سے مٹی کے تودے گرے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے سرینگر لیہ شاہراہ بند ہو گئی، جس کے بعد سڑک پر ٹریفک معطل ہو گئی۔ عہدیدار نے بتایا کہ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور سڑک کو بحال کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details