گاندربل:مرکز کے زیر انتطام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع سرینگر لیہہ شاہراہ کے قریب زوجیلا درے سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔ برف ہٹانے کے کام میں تیزی لائی جا رہی ہے تاکہ گاڑیوں کی آمدورفت کو جلد سے جلد بہتر بنایا جا سکے۔ اطلاعات کے مطابق سری نگر لیہ شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بحال کرنے کے لئے بی آر او کاموں میں مصروف ہے۔ شاہراہ پر بھاری مقدار میں برف جمع ہے۔ پانی متھا کے مقام پر سب سے زیادہ برف موجود ہے۔ وہیں مختلف مقامات پر برفانی تو دے بھی گر آئے ہیں جس سے برف ہٹانے کے کام میں تھوڑا وقت لگ رہا ہے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
زوجیلا درے پر برف ہٹانے کا کام زور و شور سے جاری - SNOW CLEARANCE at Zojila
Snow Clearance Operation in Ganderbal: سرینگر لیہ شاہراہ پر واقع زوجیلا درے پر بیکن کی طرف سے برف صاف کرنے کا کام زور وشور سے جاری ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے اس کے لیے بھاری مشنری کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ برف باری کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد و رفت بھی متاثر ہوئی ہے۔
Published : Mar 21, 2024, 2:10 PM IST
یہ بھی پڑھیں:پونچھ اور راجوری سے برف ہٹانے کا کام شروع
بیکن نے اضافی مشینوں کی مدد سے برف کو صاف کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ امید ظاہر کی جارہی ہے کہ زوجیلا سے زیرو پوائنٹ تک جانے والے سڑکوں پر سے برف ہٹانے کا کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ موسم سازگار رہا تو شاہراہ پر ٹریفک کی بحالی بھی ممکن ہو جائے گی۔ واضح رہے شاہراہ کو اس بار پہلی بار فروری کے وسط تک ٹریفک کے لئے بحال رکھا گیا تاہم بعد میں باری برفباری اور زوجیلا کے کئی مقامات پر باری برفانی تو دے گر آنے کے نتیجے میں شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد و رفت بند کردی گئی۔