اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سکمز صورہ میں کیو آر کوڈ متعارف کرکے ادائیگیوں کے عمل کو آسان بنایا جارہا ہے - SKIMS soura - SKIMS SOURA

QR Code Payment ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن محکمہ کے سکریٹری کی ہدایات کے بعد،سکمز صورہ نے ادائیگی کے کاؤنٹرز پر QR کوڈ سسٹم متعارف کرانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

سکمز صورہ
سکمز صورہ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 26, 2024, 8:37 PM IST

سرینگر: صحت اور طبی تعلیم کے سکریٹری کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ نے اپنے ادائیگی کے کاؤنٹرز پر ایک کیو آر(QR) کوڈ سسٹم کے نفاذ کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد ہسپتال میں ادائیگی کے عمل کو بہتر اور تیز کرنا ہے۔

صحت اور طبی تعلیم کے سکریٹری سید عابد رشید شاہ جن کے پاس ڈائریکٹر سکمز کا اضافی چارج بھی ہیں نے حالیہ میٹنگ میں ہدایت دی تھی کہ تمام صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات میں ادائیگی کے طریقہ کار کو ہموار کیا جائے۔ ایسے میں ہدایت عمل پیرا ہوتے ہوتے سکمز میں ادائیگیوں کو آسان بنانے کے لیے کیو آر کوڈ سہولیت کو متعارف کیا گیا ہے تاکہ تیمارداروں اور مریضوں کے لیے تیزی سے لین دین کو یقینی بنانا۔

فی الحال ہسپتال میں اپنے او پی ڈی (آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ) احاطے کے اندر ایک کاؤنٹر پر QR کوڈ سے چلنے والی آن لائن ادائیگیوں کی سہولت دستیاب رکھی گئی یے ۔

ایسے میں سکمز صورہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نےکہا کہ کیو آر (QR ) کوڈ کی سہولت کو ہسپتال کے احاطے میں ہر کاؤنٹر تک بڑھانے کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون جاری ہے۔توقع ہے اس اقدام سے ادائیگی سے متعلقہ تاخیر کو کم کرکے مریضوں کی دیکھ بھال کی خدمات میں نمایاں بہتر آئی گی۔

مزید پڑھیں:ڈاکٹر سید عابد رشید کو ڈائریکٹر سکمز کا اضافی چارج دیا گیا



اس کے علاوہ ہسپتال میں او پی ڈی اور فارمیسی سیکشنز میں تمام کیش کاؤنٹرز پر پی او ایس (پوائنٹ آف سیل) مشینیں دستیاب کر دی گئی ہیں جس سے مریضوں اور تیمارداروں کو ادائیگی میں بے حد آسانی ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details