اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بانڈی پورہ میں تمام انتظامات مکمل، ایس ایس پی بانڈی پورہ - Assembly Election 2024

بانڈی پورہ میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہرمیت سنگھ نے امید جتائی ہے کہ جموں و کشمیر میں تیسرے مرحلے کے انتخابات بھی پرامن طریقے سے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ تمام حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔

یہاں پر حالات پرامن، ایس ایس پی بانڈی پورہ
یہاں پر حالات پرامن، ایس ایس پی بانڈی پورہ (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 30, 2024, 5:24 PM IST

بانڈی پورہ (جموں و کشمیر): جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے کے تحت کل یعنی یکم اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ پچھلے دو مراحل بھی وادی میں کامیابی کے ساتھ مکمل ہو ئے۔ اس سلسلے میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بانڈی پورہ ہرمیت سنگھ نے پیر کو بانڈی پورہ میں کہا کہ ضلع میں حالات پرامن ہیں اور انتخابات کے تمام حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

یہاں پر حالات پرامن، ایس ایس پی بانڈی پورہ (ETV Bharat)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس ایس پی بانڈی پورہ ہرمیت سنگھ نے کہا کہ ضلع میں تمام حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ پولنگ عملے کو آج فلیگ آف کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کے پچھلے دو مراحل میں کسی طرح کا ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا ہے اور امید ہے کہ آخری مرحلے کے انتخابات پرسکون ماحول میں ہونگے۔

پہلے مرحلے کے تحت 7 اضلاع یعنی پلوامہ، شوپیاں، کولگام، کشتواڑ، اننت ناگ، رامبن اور ڈوڈہ میں ووٹ ڈالے گئے۔ ان 7 اضلاع میں ووٹنگ کی شرکت لوک سبھا 2024 کے انتخابات کے دوران ہونے والی شرکت سے زیادہ تھی۔ کارکردگی جموں اور کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے دوران دیکھے گئے رجحان پر مبنی ہے جس میں پولنگ اسٹیشنوں پر 58.58 فیصد ووٹ ڈالے گئے، جو پچھلے 35 سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔

اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 26 حلقوں میں 25 ستمبر کو ووٹ ڈالے گئے۔ اس مرحلے میں 122 آزاد امیدوار مختلف سیٹوں پر انتخابات لڑے۔ گاندربل اسمبلی حلقہ انتخاب سے 7 امیدوار، سرینگر کے حضرت بل سے 5، خانیار سے 6، حبہ کدل سے 7، لال چوک سے 5، چھانہ پورہ سے 3، زڑی بل سے 7، عیدگاہ حلقےسے 8، سنٹرل شالہ ٹینگ سے 8 امیدواروں نے انتخابات میں حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پچھلے دو انتخابات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایس ایس پی بانڈی پورہ ہرمیت سنگھ نے کہا کہ ہم پرامن انتخابات کے لیے پر امید ہیں۔ انتخابات کے بتائج کا اعلان آٹھ اکتوبر کو کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details