اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرینگر جموں قومی شاہراہ آمدرفت کیلئے بند - سرینگر جموں قومی شاہراہ

Srinagar Jammu National Highway Update وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر – جموں قومی شاہراہ پر برف باری کے باعث ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی ہے۔حکام نے لوگوں سے شاہراہ پر برف صاف ہونے تک سفر کرنے سے پرہیز کریں۔

shooting-stones-block-vehicular-movement-on-srinagar-jammu-national-highway
سرینگر جموں قومی شاہراہ آمدرفت کیلئے بند

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 1, 2024, 3:59 PM IST

Updated : Feb 1, 2024, 10:54 PM IST

سرینگر جموں قومی شاہراہ آمدرفت کیلئے بند

اننت ناگ:وادی کشمیر میں مسلسل خشک سالی کے بعد جہاں عام لوگ برفباری سے کافی خوش نظر آرہے ہیں، وہی جموں سرینگر قومی شاہراہ پر درماندہ مسافر ضلع انتظامیہ سے ناراض دکھائی دے رہے ہیں۔

مسلسل بارشوں اور بھاری برف کے بعد جموں سرینگر قومی شاہراہ پر آج ٹریفک کی آمدورفت معطل رہی، جس کی وجہ سے بانہال - قاضی گنڈ ٹنل کے دونوں اطراف مسافروں کی ایک بڑی تعداد درماندہ ہوگئی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ بارشوں اور برفباری کی وجہ سے رامبن کے نزدیک زمین کھسکنے کی وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت معطل کر دی گئی ہے۔

درماندہ مسافروں کا کہنا ہے کہ شدید سردی میں انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کی مدد کے لیے کوئی اقدام نہیں اٹھائے گئے ہیں۔


ادھر انتظامیہ نے مسافروں کو فی الحال قومی شاہراہ پر سفر نہ کرنے کی ہدایت دی ہے کیونکہ شاہراہ کے مختلف مقامات پر پہلے ہی برفانی اور مٹی کے تودے و پتھر گر آنے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کی حفاظت کے لیے اسطرح کے اقدامات لازمی ہے۔

ٹریفک حکام کے مطابق اگرچہ پہلے ہی آج شاہراہ کو بند کرنے کی اطلاع دی گئی تھی لیکن اس کے باوجود بھی لوگ شاہراہ پر سفر کے لیے نکلے جس کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات پیش آرہے ہیں۔

ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ اور سرینگر – لیہہ شاہراہ برف جمع ہونے کے باعث مسلسل بند ہیں۔

جموں وکشمیر ٹریفک پولیس نے 'ایکس' پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ رامسو اور بانہال کے درمیان بھاری برف باری اور بارشوں کے باعث ٹنل 2 پر چٹانیں کھسک آنے کے نتیجے میں سرینگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی ہے۔حکام نے لوگوں سے شاہراہ صاف ہونے تک اس پر سفر کرنے سے پرہیز کرنے کی اپیل کی۔

مزید پڑھیں:برفباری: 8 اضلاع میں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری




ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ اور سرینگر – لیہہ شاہراہ پر ٹریفک مسلسل بند ہے۔بتادیں کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی میں برف باری ہوئی جس کے نتیجے میں پہاڑی علاقوں میں سڑکوں پر پھسلن پیدا ہونے سے ٹریفک کی نقل و حمل متاثر ہوئی۔

Last Updated : Feb 1, 2024, 10:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details