ترال:جنوبی کشمیر کے معروف عالم دین مولانا قطب الدین نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شب قدر کی دین اسلام میں بڑی فضیلت آئی ہے۔ قرآن پاک نے بیان کیا ہے کہ شب قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔ اس لیے مسلمانوں کو چاہیے کہ اس رات میں عبادات اور استغفار کا خصوصی اہتمام کریں۔ کیونکہ اس رات کا ایک ایک لمحہ قیمتی اور انمول ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ عظیم شب ہے میں نبی برحق حضرت محمدِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر قرآن نازل ہوا ہے جب کہ حدیث پاک میں آیا ہے کہ رسولُ اللہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اِرشاد فرمایا کہ جو شخص شبِ قدر میں ایمان و اخلاص کے ساتھ عبادت کرے تو اس کے پچھلے گناہ بخش دیے جائیں گے۔