اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پی ڈی پی کے سابق ترجمان اعلٰی کانگریس میں شامل - JK Assembly Elections - JK ASSEMBLY ELECTIONS

جموں کشمیر میں تقریبا ایک دہائی کے بعد اسمبلی انتخابات منعقد ہونے جارہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 18 ستمبر کو سات اضلاع کی 24 اسمبلی نشستوں کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ دوسرے اور تیسرے مرحلے میں شمالی کشمیر اور جموں کے اضلاع میں 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

پی ڈی پی کے سابق ترجمان اعلٰی کانگریس میں شامل
پی ڈی پی کے سابق ترجمان اعلٰی کانگریس میں شامل (Etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 1, 2024, 6:37 PM IST

سرینگر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سابق ترجمان اعلٰی سہیل بخاری نے آج سرینگر میں کانگریس پارٹی میں شمولیت کی۔ بخاری نے گزشتہ دنوں پی ڈی پی کو الوداع کہا تھا۔ سہیل بخاری ضلع بارہمولہ کے کریری گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں اور انہوں سنہ 2015 میں صحافت کو خیر باد کرکے پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ بعد ازاں ان کو اس وقت کے وزیر اعلی محبوبہ مفتی کا میڈیا مشیر بنایا گیا تھا۔ اس وقت پی ڈی پی بی جی پی کے ساتھ مخلوط سرکار بھی تھی۔

انہوں حالیہ دنوں پی ڈی پی کو اس لئے الوداع کہا کیونکہ پارٹی نے ان کے مطابق وفاداری کی قدر نہ کرتے ہوئے بشارت بخاری کو اسمبلی انتخابات کے لئے کریری واگورہ حلقے سے ٹکٹ دی۔ بشارت بخاری نے گزشتہ تین برسوں میں تین پارٹیاں بدلی۔ سہیل بخاری کے علاوہ اپنی پارٹی کے لیڈر عبدالرحیم راتھر نے بھی کانگریس میں شمولیت کی۔ وہ ضلع اننتناگ کے کوکرناگ حلقے سے رکن اسمبلی رہ چکے تھے جب وہ پی ڈی پی کے ممبر تھے۔ تاہم سنہ 2020 میں انہوں نے پی ڈی پی کو الوادع کہا تھا اور اپنی پارٹی میں شامل ہوئے تھے۔

اس کے علاوہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی میں سابقہ حریت کانفرنس لیڈر سید سلیم گیلانی شامل ہوئے۔ وہیں دیگر پارٹیوں میں استعفی اور شمولیت کا سلسلہ چل رہا ہے۔ واضح رہے کہ جموں کشمیر میں ایک دہائی کے بعد اسمبلی انتخابات منعقد ہونے جارہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 18 ستمبر کو سات اضلاع کی 24 اسمبلی نشستوں میں انتخابات ہونے جارہے ہیں۔دوسرے اور تیسرے مرحلے میں شمالی کشمیر اور جموں کے اضلاع میں 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو انتخابات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

انتخابات کے سلسلے میں لیڈران اور کارکنوں کا ایک پارٹی کو چھوڑ کر دوسری پارٹیوں میں شامل ہونے کا سلسلہ گزشتہ دو ہفتوں سے جاری ہے۔ اس دوران اپنی پارٹی اور ڈیموکریٹک پراگریسیو آزاد پارٹی تقریبا خالی ہوچکے ہیں۔ ان پارٹیوں میں چند رہنما ہی رہ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیری تاجر شیخ عاشق کا عوامی اتحادپارٹی میں شمولیت کا اعلان - Sheikh Ashiq join AIP

ABOUT THE AUTHOR

...view details