اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 31, 2024, 4:42 PM IST

Updated : Jan 31, 2024, 5:25 PM IST

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ سڑک حادثہ، سات ہلاک، آٹھ زخمی

Seven killed 8 injured during Road accident in boniyar uri اوڑی، بارہمولہ میں پیش آئے دلدوز سڑک حادچہ میں سات افراد ہلاک ہوگئے جبکہ آٹھ دیگر شدید زخمی ہیں جن میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

بارہمولہ سڑک حادثہ، سات ہلاک، آٹھ زخمی
بارہمولہ سڑک حادثہ، سات ہلاک، آٹھ زخمی

بارہمولہ سڑک حادثہ، سات ہلاک، آٹھ زخمی

بارہمولہ (جموں کشمیر) :شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سرحدی علاقے بونیار، اوڑی میں پیش آئے دلدوز سڑک حادثہ میں سات افراد ہلاک جبکہ آٹھ دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ اوڑی کے بوجو تھالہ علاقے میں بدھ کو پیش آیا۔ مقامی باشندوں نے بتایا کہ گزشتہ کچھ روز سے سے بارشوں اور برف باری کے سبب سڑکوں پر پھسلن کے نتیجے میں بونیار کے بوج تھالہ علاقے میں یہ دلدوز حادثہ پیش آیا۔

حادثہ کے فوراً بعد مقامی باشندوں، رضاکاروں نے بچاؤ کارروائی شروع کی اور انتظامیہ، پولیس کی مدد سے زخمیوں کو نزدیک اسپتال پہنچایا، زخمیوں کا ابتدائی علاج و معالجہ کرنے کے بعد انہیں ضلع اسپتال بارہمولہ منتقل کر دیا گیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک مسافر بردار ٹاٹا سومو گاڑی بوجو تھالا کی اور جا رہی تھی اور سڑک پر پھسلن کی وجہ سے گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گئی اور وہ گہری کھائی میں جا گری۔ حادچہ میں اب تک سات افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ بعض زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:برازیل میں طیارہ حادثہ میں سات افراد ہلاک

قابل ذکر ہے کہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کے بعد منفی درجہ حرارت کی وجہ سے سڑکوں، ڈھلانوں پر پھسلن کے نتیجے میں اس طرح کے حادثات رونما ہوتے ہیں۔ علاوہ ازیں سرینگر جموں قومی شاہراہ پربھی سڑک حادثات کے دوران انسانی جانوں کا زیاں ہوتا ہے جبکہ بعض افراد ایسے حادثات کے نتیجے میں عمر بھر کے لیے اپاہج ہو جاتے ہیں۔

Last Updated : Jan 31, 2024, 5:25 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details