بارہ مولہ:وادی کشمیر میں دو دنوں سے تازہ برف باری اور بارش کے سبب کئی سڑکیں اور پہاڑی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔ وہیں شمالی کشمیر کے ضلع بارہ مولہ اور اوڑی کے دور دراز پہاڑی علاقوں کی بھی رابطہ سڑکیں بارش کے سبب بند ہو گئی ہیں رابطہ سڑکوں پر جگہ جگہ پتھر اور مٹی کی ڈھیر ہونے کی وجہ سے بھی سڑکیں لوگوں کے لیے بند ہو گئی ہیں۔
وہیں جموں کشمیر کے ضلع اوڑی کے دور دراز علاقے جیسے تلاواڑی، تھاجل، چرنڈا، بٹگران، سید پورہ، ہتھلنگا جیسے دور دراز اور پہاڑی علاقوں کی رابطہ سڑکیں ابھی بھی روزمرہ کی طرح کھلی نہیں ہیں سڑکوں پر جگہ جگہ مٹی کے تودے اور پتھر سڑکوں پر آ گئے ہیں جس کی وجہ سے راہگیروں کو چلنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔