اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

حریت کانفرنس نے گاندربل شہری ہلاکتوں کی سخت مذمت کی - APHC CONDEMNS CIVILIAN KILLINGS

گاندربل شہری ہلاکتوں کی جہاں ایل جی انتظامیہ، سیاسی مین اسٹریم جماعتوں نے مذمت کی وہیں حیرت کانفرنس نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا.

APHC Chairman Molvi Umar Farooq
میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق (File Photo)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 21, 2024, 5:58 PM IST

سرینگر:علیحدگی پسند تنظیم کل جماعتی حریت کانفرنس (APHC) کے چیئرمین میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے گگن گیر، گاندربل میں پیش آئے واقعے پر سخت رنجم وغم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں اس واقعے کو حد درجہ افسوسناک اور ہلاکتوں کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا: ’’ہر انسان کی زندگی قیمتی ہے اور اس طرح جانیں گنوانا انتہائی تکلیف دہ ہے۔‘‘

میرواعظ کشمیر نے مزید کہا کہ ’’تشدد اور غیر یقینی صورتحال کے نہ ختم ہونے والے سلسلے کا یہاں کے لوگ کئی دہائیوں سے سامنا کر رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا ’’اسلام ایسے غیر انسانی فعل کی سخت مزمت کرتا ہے۔‘‘ میر واعظ نے اس حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ اور اعزہ و اقارب کے ساتھ اپنی دلی تعزیت اور زخمیوں کی فوری شفایابی کے لیے بھی دعا کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اللہ تعالیٰ غمزدہ خاندانوں کو اس مشکل وقت میں صبر جمیل عطا فرمائے۔ ادھر، حریت کانفرنس کے سینئر ارکان بشمول پروفیسر عبدالغنی بٹ، بلال غنی لون، مولانا مسرور عباس انصاری نے بھی اس حملے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شام گاندربل ضلع کے گگن گیر علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے زیڈ موڑ ٹنل کی تعمیر پر مامور ایک کنسٹرکشن کمپنی کے مزدوروں پر گولیاں برسائیں جس میں چھ غیر مقامی مزدوروں کے علاوہ ایک مقامی ڈاکٹر بھی ہلاک ہو گیا، جبکہ کئی دیگر زخمی ہو گئے جو اس وقت صورہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس اسانیت سوز واقعے پر جموں کشمیر کے سیاسی، سماجی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے اپنا سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گاندربل گگن گیر نگر حملہ: ششی بھوشن ابرول کا خاندان شدید غمزدہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details