اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر میں جلد ہی ایم بی بی ایس سیٹیں بڑھائی جائیں گی: سیکریٹری صحت و طبی تعلیم - MBBS seats in JK - MBBS SEATS IN JK

قومی صحت مشن کی نسبت سے منعقد کی گئی کانفرنس کے موقعے پر سیکریٹری صحت و طبی تعلیم نے دعویٰ کیا کہ جلد ہی یو ٹی میں ڈاکٹروں اور مریضوں کے تناسب کو بہتر کیا جائے گا۔

عا
عابد رشید شاہ (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 19, 2024, 3:23 PM IST

Updated : May 19, 2024, 3:29 PM IST

جموں کشمیر میں جلد ہی ایم بی بی سیٹیں بڑھائی جائیں گی: سیکریٹری صحت و طبی تعلیم (ETV Bharat)

سرینگر (جموں کشمیر):محکمہ صحت و طبی تعلیم کے سیکریٹری ڈاکٹر عابد رشید شاہ نے کہا کہ ’’جموں و کشمیر میں صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کے معاملے میں گذشتہ برسوں کے دوران نمایاں تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں، ایسے میں اب جلد ہی ڈاکٹر اور مریضوں کے تناسب کو بھی بہتر کیا جائے گا۔‘‘ ان باتوں کا اظہار ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ نے جمعہ کو سرینگر میں صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ گذشتہ دو برسوں کے دوران شعبہ صحت میں متعدد تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں، وہیں ایک اہم پیش رفت کے تحت ایم بی بی ایس کی پانچ سو نشستیں بڑھا کر تیرہ سو (1,300) کر دی گئی ہیں اور آنے والے وقت میں ایم بی بی ایس سیٹوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

انہوں نے قومی صحت مشن کی دوسری کانفرنس کے موقع پر کہا کہ ’’پیرا میڈیکل ادارے بھی سامنے آئے ہیں جہاں نرسنگ سمیت دیگر کورسز کی تربیت دی جا رہی ہے اور توقع ہے کہ جلد ہی ایسی مزید اسامیاں بھی سامنے آئیں گی۔‘‘ سید عابد رشید شاہ نے مزید کہا کہ ڈاکٹروں اور مریضوں کے تناسب کو بھی بہتر کیا جائے گا اور انتہائی نگہداشت کے لیے مزید طبی عملے کو تیار کیا جائے گا۔ ڈاکٹر عابد کے مطابق مرکز کی ٹیموں نے حال ہی میں کشمیر بھر میں کئی صحت مراکز کا دورہ کر کے سہولیات کا جائزہ لیا اور وہاں مریضوں سے بھی بات چیت کی۔

انہوں نے کانفرنس کے حوالہ سے کہا کہ طبی شعبہ میں بہتری کے لیے ایسی کانفرنس ناگزیر ہیں اور مستقبل میں بھی ایسی تقاریب کا انعقاد ہونا چاہیے اور جو بھی ایسی تقریبات کا انعقاد کرے گا انہیں انتظامیہ کا بھر پور تعاون حاصل رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر سید عابد رشید کو ڈائریکٹر سکمز کا اضافی چارج دیا گیا

Last Updated : May 19, 2024, 3:29 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details