اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گاندربل: سڑک کے کنارے موجود بوسیدہ چنار کے درخت سے خطرہ

ضلع گاندربل کے بیہامہ صفاپورہ مین روڈ پر پتی رام پورہ شفاء کدل کے مقام کئی چنار کے پیڑ موجود ہیں۔ جو کافی بوسیدہ ہو گئے ہیں۔ جس کی ٹہنیاں گرنا شروع ہوگئی ہیں اور یہ چنار کے درخت گر بھی سکتے ہیں۔ جس سے کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے۔

Breaking News

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 18, 2024, 10:23 AM IST

گاندربل:پتی رام پورہ شفاء کدل گاندربل میں موجود سڑک کے کنارے پر موجود کئی بوسیدہ چنار کے درخت خطرے کا باعث بن گئے ہیں۔ اطلاع کے مطابق ضلع گاندربل کے بیہامہ صفاپورہ مین روڈ پر پتی رام پورہ شفاء کدل کے مقام پر کئی چنار کے پیڑ موجود ہیں۔ جو کافی بوسیدہ ہو گئے ہیں۔ جس کی ٹہنیاں گرنا شروع ہوگئی ہیں۔ چنار کے یہ درخت کبھی بھی گر بھی سکتے ہیں جس سے کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے۔

ایک مقامی دکاندار محمد اشرف نے بتایا کہ یہ چنار کے پیڑ بوسیدہ ہو گئے ہیں اور اس کی شاخیں ٹوٹ کر گر رہی ہیں اور چند روز قبل اس چنار کی ایک شاخ گر گئی تھی جس کی زد میں ایک ماروتی گاڑی آگئی تھی۔ لیکن گاڑی میں سوار لوگ معجزیاتی طور بچ گئے تاہم گاڑی کا فرنٹ شیشہ ٹوٹ گیا۔ اس کے علاوہ گاڑی کو مزید نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ اگر چہ چنار جانداروں کے لئے کافی اہمیت کا حامل ہے۔ تاہم یہ بوسیدہ چنار ایک بڑے حادثے کا موجب بن سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹئٹھن کانڈیوارہ کے لوگ سڑک جیسی بنیادی سہولیات سے محروم

مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ خاص کر ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل سے گزارش کی کہ ان بوسیدہ چناروں کے کاٹنے کے لئے جلد سے جلد کاٹا جائے تا کہ کسی بڑے حادثے کو ٹالا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details