اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ریاسی حملہ، کانگریس نے کیا جموں میں احتجاج - Jammu Congress Protest - JAMMU CONGRESS PROTEST

ریاسی میں شردھالوؤں پر ہوئے حملے کی مذمت کرتے ہوئے جموں میں کانگریس لیڈران و کارکنان نے امرناتھ یاترا کے دوران حفاظت کے کڑے انتظامات کا مطالبہ کیا۔

ریاسی حملہ، کانگریس نے کیا جموں میں احتجاج
ریاسی حملہ، کانگریس نے کیا جموں میں احتجاج (ای ٹی وی بھارت)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 10, 2024, 7:34 PM IST

ریاسی حملہ، کانگریس نے کیا جموں میں احتجاج (ای ٹی وی بھارت)

جموں:کانگریس نے ریاسی ضلع کے کنڈا علاقے کے قریب یاتریوں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ’’انتہائی افسوس ناک اور انتہائی بزدلانہ فعل‘‘ قرار دیا۔ کانگریس کارکنان نے پارٹی دفتر کے باہر کارگزار صدر رمن بھلا کی زیر صدارت ایک احتجاج کیا اور مرکز میں برسر اقتدار بہارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف بھی نعرے بازی کی۔

جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے کارگزار صدر رمن بھلا نے کہا کہ ’’اس انتہائی شرمناک، غیر انسانی، بزدلانہ حملے کی سخت ترین اور ہر ممکن طور پر مذمت کرنے کی ضرورت ہے اور مجرموں کو ان کے گناہ کی سزا دینے کے لیے مناسب ردعمل کی بھی ضرورت ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ویشنو دیوی کو شیوکھوری سے جوڑنے والی سڑک پر اس طرح کا حملہ انتہائی تشویش کا باعث ہے جو یہاں کی سیکورٹی صورتحال کے بارے میں بہت کچھ بیان کرتا ہے اور اس کے لیے چوکسی بڑھانے اور عسکریت پسندی کے خلاف اقدامات کرنے کی فوری ضرورت ہے۔

رمن بھلا نے اس حملے کے بعد امرناتھ یاترا کے لیے فول پروف سیکورٹی کا مطالبہ کیا اور حساس علاقوں میں انٹیلی جنس اور حفاظتی اقدامات کو تیز کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا: ’’مرکزی حکومت کو حکومت بنانے کے نشے، اور جشن سے ہٹ کر بھی سیکورٹی کے سخت اور کڑے اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں۔‘‘ یاد رہے کہ کئی سینئر سیاسی رہنماؤں نے ریاسی میں یاتریوں پر حملے کی شدید مذمت کی ہے اور بڑھتی ہوئی عسکریت پسندی پر قابو پانے کے لیے فوری طور پر سخت اقدامات اٹھائے جانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس رہنما نے حملے میں زخمی ہوئے افراد کے لیے مناسب ایکس گریشیا ریلیف کے علاوہ زخمیوں کی صحت یابی کے لیے بہترین علاج دستیاب رکھنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:جموں کشمیر میں یاتریوں پر بڑے عسکری حملے - Attacks on Yatris

ABOUT THE AUTHOR

...view details