جموں: جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی آج (4 ستمبر) کو جموں خطہ کے رامبن اور کشمیر کے اننت ناگ اضلاع میں دو عوامی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔
نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے کئی لیڈران کانگریس پارٹی می سمولیت اختیار کر گئے ہیں اس لئے پارٹی کے سینئر لیڈران اور کارکن دونوں پُرجوش نظر آرہے ہیں۔ اسی سلسلے میں راہل گاندھی جموں اور کشمیر اسمبلی انتخابات کے لیے کانگریس کی مہم کا آغاز آج سے کریں گے۔
کانگریس کی یہ انتخابی ریلی، 18 ستمبر کو ہونے والے انتخابات کے پہلے مرحلے میں لڑنے والے پارٹی کے امیدواروں کی مہم کا حصہ ہے۔ راہول گاندھی کے علاوہ، کانگریس کے سربراہ ملکارجن کھرگے، سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا، آنے والے تین مرحلوں کے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی اہم پروموٹر میں شامل ہیں۔
جموں و کشمیر اسمبلی کے 90 ارکان کے انتخاب کے لیے پولنگ 18 ستمبر، 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو ہوگی۔
جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے ترجمان نے کہا کہ راہل گاندھی پارٹی کی مہم کا آغاز کریں گے جہاں وہ بدھ کو کانگریس امیدواروں کی حمایت میں رامبن اور اننت ناگ اضلاع میں دو عوامی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔