بارہمولہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اولڈ ٹاؤن اور خادنیار کے درمیان واقع سڑک کی ابتر حالت سے عوام کو دشواریوں کا مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔خستہ سڑک کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت بھی پوری طرح سے متاثر ہو رہی ہے۔
مقامی باشندوں کے مطابق گزشتہ کئی برسوں سے اس سڑک کی مرمت نہیں کی گئی ہے۔انتظامیہ کی عدم توجہی کے سبب مقامی باشندوں کے ساتھ ساتھ اسکول جانے والے طبا و طالبات کو کافی دشواریوں کا سامنا ہے۔اس سڑک پر جگہ جگہ گھڈے ہیں۔اس سے گاڑیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔سڑک پر اتنی دھول ہے کہ انسان پیڈل بھی نہیں چل سکتا ہے۔