پلوامہ: یک روزہ ورکشاپ میں جوائنٹ ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم کشمیر سجاد حسین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم پلوامہ محمد یاسین، اسسٹنٹ جنرل منیجر(ایس آئی ڈی بی آئی) عادل احسان، آرٹیسن فاؤنڈیشن کے سربراہ موجود تھے۔
پروجیکٹ فنکارکے تحت کشمیری کاریگروں کے لیے یک روزہ ورکشاپ (etv bharat) ایس پی وی ایل جی آرٹیشین فاؤنڈیشن اور سمال انڈسٹریز ڈیولپمنٹ بینک آف انڈیا کے زیر اہتمام یک روزہ ورکشاپ پروجیکٹ فنکار میں ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں سے دستکاری اور ہینڈلوم سے وابستہ کاریگروں نے حصہ لیا۔
اس ورکشاپ کا مقصد ہینڈ کرافٹس اور ہینڈ لوم سے وابستہ ضلع پلوامہ کے کاریگروں کو مالی مدد، پراجیکٹس کی مارکیٹنگ اور ان کے فن کے بارے میں جانکاری اور معلومات کے حوالے سے مدد فراہم کرنا تھا۔
ایس آئی ڈی بی آئی کے اسسٹنٹ جنرل منیجر عادل احسان نے کہا کہ ایس آئی بی آئی ضلع بڈگام اور پلوامہ میں تقریباً 1500 کاریگروں کے ساتھ کام کرے گا اور انہیں مالی اور مارکیٹنگ میں مدد فراہم کرے گا جس سے کاریگروں کی بڑے پیمانے پر مدد ہوگی۔
جوائنٹ ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم کشمیر سجاد حسین نے کہا کہ ہینڈی کرافٹس اور ہینڈ لوم کی 9 مصنوعات کو جیوگرافیکل انڈیکیشن (جی آئی) ٹیگ ملا ہے اور اس سے کاریگروں کو مصنوعات کی مارکیٹنگ میں مدد ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں:پلوامہ میں ضلع سطح کے ورکشاپ کا انعقاد
انہوں نے کہا کہ حکومت ثقافت کو بحال کرنے کے لیے کام کر رہی ہے اور اس نے بہت سی مرکزی اسپانسرڈ اسکیمیں شروع کی ہیں جن کے لیے محکمہ اسکیموں کو مکمل طور پر مکمل کرنے کے لئے کام کر رہا ہے۔