بانڈی پورہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں شری امر ناتھ یاترا 2024 کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔بیشتر یاتری شادی پورہ سمنبل کے ٹرانزٹ کیمپ سے ہوتے ہوئے بال تل اور پھر امرناتھ گھپا کی طرف روانہ ہوں گے۔ شادی پورہ میں واقع ٹرانزٹ کیمپ میں ملک کی مختلف ریاستوں سے آنے والے یاتریوں کے قیام ،ہر کھانے پینے کے انتظام اور اس کے لیے سجائے جانے والے لنگر، ادویات اور دیگر ہر طرح کی سہولیات بہم پہنچانے کے لیے تیاریاں زوروں پر جاری ہیں ۔ٹرانزٹ کیمپ پر موجود منتظمیں کا کہنا ہے کہ ضلع انتظامیہ کے بھر پور تعاون سے قریبآ ساری تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔
بی جے پی کے سنئر لیڈر،منتظم اور انچارج کشمیر تفضل وانی نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دیگر انتظامات کے ساتھ ساتھ لنگر کے تمام انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔ کسی بھی یاتری کے لیے ضرورت کی ہر ایک چیز مہیا رکھی گئ ہے ۔ تاکہ ان کو اس پوتر سفر کے دوران کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔