بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے بڑی مقدار میں خام شراب ضبط کی اور اس کو بنانے اور تقسیم کرنے میں ملوث دو ملزمین کو بھی گرفتار کیا ہے۔ پولیس اسٹیشن بڈگام کی ایک پولیس پارٹی نے نصر اللہ پورہ گاؤں میں ناکہ چیکنگ کے دوران دو غیر ریاستی افراد کو پکڑ لیا جو ایک بیرل جس میں خام شراب بھری ہوئی تھی کو دوسرے مقام پر لے جا رہے تھے اور انہیں موقع پر ہی گرفتار کیا گیا ہے۔
Police seized a huge amount of raw liquor in Budgam, 2 accused arrested (ETV Bharat Urdu) بعد ازاں پولیس نے ان کی شناخت دنیشور پرساد ولد رام دھر پرساد ساکن سرلی ضلع سکتی چھتیس گڑھ اور لکشمن پرداس ساہو ولد بابا رام ساکن اریل ضلع سکتی چھتیس گڑھ کے طور پر بتائی ہے۔ پولیس نے جب ان سے مزید پوچھ گچھ کی تو انہوں نے بعد ازاں اس بات کا انکشاف کیا۔ جس کے بعد تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے مزید 12 بیرل خام شراب، تقریباً 195 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
پلوامہ میں دو افراد کو شراب کی 70 بوتلوں سمیت گرفتار - Campaign against drugs
اس مناسبت سے ایک ایف آئی آر زیرِ نمبر 372/2024 کے تحت قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن بڈگام میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے، اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ جموں و کشمیر پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف مسلسل کارروائیوں سے کمیونٹی کے افراد کو یہ یقین ہونا چاہیے کہ پولیس معاشرے سے تمام برائیوں کے خاتمے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں کر رہی ہے۔ ہم کمیونٹی ممبران کو یقین دلاتے ہیں کہ پولیس قانون کے مطابق مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔