بارہمولہ(جموں و کشمیر):منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 گاڑیوں کو ضبط کیا ہے، جن کی مالیت 12 لاکھ روپے ہیں۔
پولیس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق تحقیقات کے دوران ان جائیدادوں کی شناخت غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی جائیدادوں کے طور پر کی گئی اور یہ جائیدادیں منشیات فروشوں کی جانب سے منشیات اور سائیکو ٹراپک مواد کی غیر قانونی اسمگلنگ سے حاصل کی گئی تھیں۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ محمد زاہد شاہ (گیلانی) ولد پیر حسین شاہ ساکن بسگرا اوڑی ، احتشام الدین خان ولد بشیر احمد ساکن لڈورا رفیع آباد اور ریاض احمد گنائی ولد غلام حسن ساکن بونیار کی بارہ لاکھ روپیہ مالیت کی تین گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ہے۔