اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ میں منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد قرق: پولیس - Property Attached - PROPERTY ATTACHED

Drug Peddlers Property Attached بارہمولہ پولیس نے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی 20 لاکھ روپے مالیت کی جائیداد کو منسلک کیا ہے۔ پولیس کے مطابق مذکوہ جائیداد نشہ آور ادویات اور سائیکو ٹراپک مواد کی غیر قانونی اسمگلنگ سے حاصل کی گئی تھی۔

Police Attach Illegal Properties of drug peddler in baramulla
بارہمولہ میں منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد قرق: پولیس

By UNI (United News of India)

Published : Apr 4, 2024, 7:31 PM IST

بارہمولہ:منشیات فروشوں کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی ضلع بارہمولہ میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد کو قرق کر دیا۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ بارہمولہ پولیس نے فاروق احمد میر ولد غلام محی الدین میر ساکن زاسپورہ ٹنگمرگ نامی بدنام زمانہ منشیات فروش کی 20 لاکھ روپے مالیت کی جائیداد کو منسلک کیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کے متعلقہ دفعات کے تحت انجام دی گئی اور اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن ٹنگمرگ میں ایف آئی آر زیر نمبرات 50/19,55/23اور کنزر تھانے میں 142/22کے تحت مقدمات درج ہیں۔


بیان میں کہا گیا کہ بارہمولہ پولیس کی طرف سے تحقیقات کے دوران اس جائیداد کی شناخت غیر قانونی طور حاصل شدہ جائیداد کے طور پر ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 'یہ جائیداد پہلی نظر میں منشیات فروش کی طرف سے نشہ آور اور ادویات اور سائیکو ٹراپک مواد کی غیر قانونی اسمگلنگ سے حاصل کی گئی تھی'۔

مزید پڑھیں:پولیس نے بارہمولہ میں منشیات فروش کی لاکھوں مالیت کی جائیداد ضبط کرلی

قابل ذکر ہے کہ پولیس نے سال رواں میں وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کئی منشیات فروشوں کی پراپرٹی کو اٹیچ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس طرح کی کارروائی سے منشیات فروشوں کے حوصلے پست ہوجائیں گے اور منشیات کے کاربار میں کمی آسکتی ہے۔

(یو این آئی مشملات کے ساتھ)

ABOUT THE AUTHOR

...view details