جموں:جموں و کشمیر میں ستمبر - اکتوبر میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور جے پی نڈا جموں و کشمیر میں بی جے پی کی مہم کی قیادت کرتے ہوئے 10 سے 15 جلسوں کے دوران ووٹروز سے خطاب کریں گے۔ اس بات کا اطلاع بی جے پی کے ایک سینئر رہنما نے ای ٹی وی بھارت کو دی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر جی کشن ریڈی، پی ایم او میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور بی جے پی کے قومی جنرل سیکریٹری ترون چُگ کو جموں و کشمیر کی 90 نشستوں کے اسمبلی انتخابی امیدواروں کی جانچ اور 21 اگست کو حتمی فہرست جاری کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔
بی جے پی رہنما نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ، راجناتھ سنگھ اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سمیت کئی اعلیٰ بی جے پی لیڈران جموں و کشمیر میں جلسوں سے خطاب کرکے ووٹرز کو بی جے پی کے حق میں ووٹ ڈالنے کی ترغیب دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ عمل جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات میں کامیابی کے لیے بی جے پی کی سنجیدہ کوششوں کی اور اشارہ کر رہا ہے۔