اننت ناگ: وادی کشمیر میں مسلسل خشک سالی سے گرمیوں میں رکارڈ توڑ اضافہ ہوا ہے۔ اس سے نہ صرف عام لوگ کو گونا گو مشکلات کا سامنا ہے بلکہ یہاں کے زراعت پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ ماہر ماحولیات مسلسل خشک سالی پیڑ پودوں کے بے تحاشا کٹاؤ کا سبب مان رہے ہیں۔
ایسے میں ضلع انتظامیہ اننت ناگ کی جانب شجر کاری مہم پر زور دیا جا رہا ہے، جس کی ایک کڑی کے تحت ضلع انتظامیہ نے اننت ناگ ضلع کے ناگ ڈنڈی براکپورہ علاقوں میں شجر کاری مہم کا انعقاد عمل میں لایا۔ مہم میں ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ سید فخرالدین حامد سمیت محکمہ سوشل فارسٹری اور جنگلات محکمہ کے افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔ مہم کا انعقاد محکمہ جنگلات کی جانب سے کیا گیا تھا۔