پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کی سرگرمیاں زور شور سے جاری ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔ اسی درمیان تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی درمیان پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کے درمیان تلخی بھی دیکھنے کو مل رہی ہے۔یپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے جموں وکشمیر یوتھ صدر وحید الرحمان پارہ سرینگر پارلیمانی حلقہ کے لیے امیدوار کی تلاش میں مصروف ہیں۔
اسی درمیان انہوں نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے ضلع پلوامہ میں گھر گھر مہم شروع کر دی ہے۔ وحید الرحمان پارہ نے پارلیمانی انتخابات کی مہم کے لیے پارٹی کارکنان کے ہمراہ ضلع پلوامہ کے علاقے کنگن اور نکلورہ کا دورہ کیا۔ وحید الرحمان پارا نے پی اے جی ڈی میں تقسیم کے لیے نیشنل کانفرنس کے عمر عبد اللہ پر تنقید کی۔
یہ بھی پڑھیں:کانگریس کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے امیدواروں کی حمایت کرے گی:عمر عبداللہ - NC congress Alliance
وحید الرحمان پارا نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات لڑنے کا مقصد اقتدار نہیں بلکہ ہندوستان کی پارلیمنٹ میں جموں و کشمیر کے لوگوں کی آواز کی قیادت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے بعد خوف اور پریشانی میں جی رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کا بنیادی ایجنڈا جموں و کشمیر میں حالات کو معمول پر لانا ہے