اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ہماری پارٹی دفعہ 370 کے لئے سیاسی جدو جہد جاری رکھے گی: پی ڈی یوتھ لیڈر - Article 370

لال چوک پارلیمانی نشست سے پی ڈی پی کے امیدوار زہیب میر نے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔

ا
زہیب میر، پی ڈی پی (ای ٹی وی بھارت)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 10, 2024, 5:42 PM IST

Updated : Sep 10, 2024, 6:37 PM IST

پی ڈی پی امیدوار ، زہیب میر (ای ٹی وی بھارت)

سرینگر:جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں پیپلز ڈیموکرٹیک پارٹی (پی ڈی پی) کے لالچوک اسمبلی حلقے سے نوجوان امیدوار زہیب میر نے آج تاریخی لال چوک میں ایک انتخابی ریلی منعقد کی جس میں ان کے درجنوں کارکنان نے شرکت کی۔ زہیب میر نے اس موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پی ڈی پی پر اعتبار کرکے اس کو الیکشن میں منتخب کریں تاکہ لوگوں کو بہتر نمائندگی ملے۔

زہیب میر پی ڈی پی کے یوتھ جنرل سیکریٹری ہے اور ان کو لال چوک سے محبوبہ مفتی نے امیدوار نامزد کیا ہے۔ ان کا مقابلہ اس حلقے سے اپنی ہی چچا محمد اشرف میر سے ہوگا۔ اس کے علاوہ نیشنل کانفرنس اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بھی اس حلقے سے اپنی نوجوان امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے۔ زہیب میر نے اس موقع پر ایک بر جوش تقریر کی جس میں انہوں نے کہا کہ ’’بھارتیہ جنتا پارٹی نے دفعہ 370 کی منسوخی کرکے جموں کشمیر کو بے اختیار کیا۔‘‘

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے زہیب میر نے کہا کہ محبوبہ مفتی کی قیادت میں پی ڈی پی دفعہ 370 کی بحالی کے لیے جدو جہد جاری رکھے گی۔ واضح رہے کہ سرینگر ضلع میں 25 ستمبر کو دوسرے مرحلے کے تحت 25ستمبر کو ووٹنگ ہوگی۔ اس مرحلے میں سرینگر کی آٹھ سیٹوں سمیت جموں کشمیر کی کل 26 سیٹوں پر انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شیخ عبداللہ سے دفعہ 370 کی منسوخی تک: جموں کشمیر کے سیاسی میدان کی چند بڑی تبدیلیاں - Elections in Jammu Kashmir

Last Updated : Sep 10, 2024, 6:37 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details