اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پی ڈی پی کا مستقبل روش: پی ڈی پی امیدوار ترال - JK Assembly Elections - JK ASSEMBLY ELECTIONS

ترال اسمبلی نشست سے پی ڈی پی امیدوار رفیق نایک نے اپنی انتخابی تشہیری مہم میں لوگوں سے ان کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا: ’’پی ڈی پی کا مستقبل روشن ہے۔‘‘

ا
ترال، پی ڈی پی امیدوار رفیق نایک نے کیا مہم کا آغاز (ای ٹی وی بھارت)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 31, 2024, 3:03 PM IST

پی ڈی پی کا مستقبل روش: پی ڈی پی امیدوار ترال (ETV Bharat)

پلوامہ (جموں کشمیر) :اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے انتخابی تشہیری مہم باضابطہ طور شروع ہو چکی ہے۔ جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں حلقہ انتخاب ترال کے لئے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) امیدوار رفیق احمد نایک نے اپنی رہایش گاہ سے لیکر ستورہ تک ایک ریلی برآمد کی جس دوران انہوں نے عوام کو پی ڈی پی کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔

عوام کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے نائک نے کہا کہ اگر وہ اسمبلی انتخابات میں کامیاب ہوتے ہیں تو وہ ’’ترال کی تقدیر بدلیں گے۔‘‘ نائک نے دعویٰ کیا کہ ’’پی ڈی پی کا مستقبل روشن ہے اور آنے والے انتخابات میں یہ پارٹی ’کنگ میکر‘ کا رول ادا کرے گی۔‘‘ نائک نے بس اسٹینڈ ترال میں کی گئی ایک تقریر کا حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتیں ان کے بیان کو دوسرے رنگ میں رنگنے کی کوشش کر رہی ہیں حالانکہ وہ ترال کی مجموعی ترقی اور یکسانیت پر یقین رکھتے ہیں اور اس حوالے سے وہ عوامی خواہشات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے اور ایک ماڈل ترال کو تعمیر کرنے کے مشن پر کام کریں گے

واضح رہے کہ ترال میں اس بار کے اسمبلی انتخابات میں نو امیدوار میدان میں ہے جن میں پی ڈی پی کے رفیق احمد نایک، کانگریس کے سریندر سنگھ چنئ (جنہیں این سی کی حمایت حاصل ہے) ، ڈاکٹر غلام نبی بٹ اور ڈاکٹر ہر بخش قابل ذکر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ضلع پلوامہ میں پہلی بار ایک خاتون اسمبلی انتخابات میں امیدوار - Woman contesting from Pulwama

ABOUT THE AUTHOR

...view details